پینٹاگون نے امریکی بحریہ میں12 جوہری آبدوزیں شامل کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 7 جنوری 2017 18:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) پینٹاگون نے امریکی بحریہ میں 12 جوہری آبدوزیں شامل کرنے کی منظوری دے دی جن کی مالیت ایک سو پچیس بلین ڈالرز ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کلاس ا نڈر واٹر بلیسٹک میزائل سسٹم سے لیس جنگی آبدوزوں کی تیاری 2021 میں شروع کی جائے گی ۔ایک سو اکہتر میٹر لمبی آبدوز میں نیوکلیئر ٹربو الیکٹرک ڈیوائس لگائی جائے گی، اس آبدوز کو سولہ ٹری ڈینٹ ڈی 5 بیلیسٹک میزائلز سے لیس کیا جاسکے گا۔ان بیلیسٹک میزائلز کی مار کرنے کی صلاحیت زمینی بیلسٹک میزائلز کے برابر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :