ضلع میرپور سے امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے ‘موجودہ حکمران کم ظرف اور چھوٹی ذہنیت کے حامل ہیں برادری ازم ، علاقہ ازم اور کرپشن آخری حدوں کو چھو رہی ہے دھاندلی کی پیداوار حکومت جو چاہے کرے میرپور کو کچھ نہیں بگاڑ سکتی

پیپلزپارٹی سٹی میرپور کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری فرید انور ‘ چوہدری نذر ‘راجہ خالق اور طارق بشیر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:09

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) ضلع میرپور کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے موجودہ حکمران کم ظرف اور چھوٹی ذہنیت کے حامل ہیں برادری ازم ، علاقہ ازم اور کرپشن آخری حدوں کو چھو رہی ہے دھاندلی کی پیداوار حکومت جو چاہے کرئے میرپور کو کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ ان خیالا ت کااظہار پیپلزپارٹی سٹی میرپور کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ ، چوہدری نذر حسین ایڈووکیٹ، راجہ خالق اور طارق بشیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد بھی ہمارا ضلع ہے مظفرآباد کے لوگ پیار کرنے والے اور ہمدردی رکھنے والے لوگ ہیں مگر چند لوگوں پر مشتمل ابن الوقت اورمفاد پرست ٹولہ جو دھاندلی کر کے آزادکشمیر کے لوگوں پرمسلط ہو گیا ہے جو کبھی تعلیمی پیکیج کے نام پر کبھی پبلک سروس کمیشن کے نام پر عوام کا استحصال کرنے میں صروف ہے حالیہ دنوں میںجس طرح چیئرمین تعلیمی بورڈ کو اپنی سرکاری گاڑی اس ٹولہ کو نہ دینے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

انتہائی قابل مذمت ہے اس سے قبل میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سرکاری گاڑی جو حکومتی ٹھگوں کے زیر استعمال تھی اور ایکسپریس وے مری پر حادثہ کا شکار ہوئی یہ حکومتی ٹھگ آج تک اس کی وضاحت پیش نہیں کر سکے کہ وہ وہ گاڑی کس کے استعمال میں تھی اور کیسے حادثہ کا شکار ہوئی چیئرمین تعلیمی بورڈ کیخلاف انتقامی کارروائی تعلیمی بورڈ کو میرپور سے منتقل کرنے کی سازش کا حصہ ہے یہ سازش کرنے والے خوش فہمی کا شکار ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تعلیمی بورڈ کے جو اثاثہ جات مظفرآباد منتقل کیے گئے ہیں فوری واپس کیے جائیں چیئرمین تعلیمی بورڈ کی سرکاری گاڑی کے متعلق ہائیر ایجوکیشن کا بیان من گھڑت اور مضحکہ خیز ہے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ حکومت ٹولہ میرپور کے لوگوں سے حسد اور بغض پرمشتمل رویہ ترک کر کے ہوش کے ناخن لے ورنہ راست اقدام کرینگے ۔ میرپور میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کو ختم کرنا اس حکومتی ٹھگ ٹولے کا خواب ہے جو کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھا ر سکتا ۔ مسلم لیگ ن سیاسی پارٹی نہیں بلکہ کرپشن کی بنیاد پر بنی ایک کاروبار فرم ہے جو بہت جلد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :