سیشن جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والی بچی طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا گیا-متاثرہ بچی کہاں گئی پولیس سراغ لگانے میں ناکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 جنوری 2017 13:34

سیشن جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والی بچی طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جنوری۔2017ء) اسلام آباد کے سیشن جج کے گھر تشدد کا شکار ہونے والی بچی طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کی تلاش کیلئے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد پولیس کی سینئر انوسٹی گیشن ٹیم نے گھریلو ملازمہ طیبہ کی پھوپھی کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹھانی بی بی کا بیان قلمبند کیا جائے گا جبکہ بچی کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں مختلف شہروں میں مقامی پولیس کی مدد سے چھاپے مار رہی ہیں۔ آج لاہور، فیصل آباد، جڑانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی تاہم تاحال متاثرہ بچی اور اس کے والدین کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :