6 مسافروں کو لیجانے والا طیارہ زیر آب سے برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 جنوری 2017 13:17

6 مسافروں کو لیجانے والا طیارہ زیر آب سے برآمد

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جنوری 2017ء): 6 مسافروں کو لیجانے والا ایک طیارہ، جو قریبا ایک ہفتے قبل لا پتہ ہو گیا تھا ، زیر آب سےبرآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق غوطہ خوروں نے ایک کھوجی کی مدد سے جہاز کے پچھلے حصے کے کچھ باقیات سمیت کاک پٹ میں موجود وائس ریکارڈر بھی برآمد کر لیا ہے۔ غوطہ خوروں نے کلیولینڈ سے تھوڑا دور ساحل پر شام ہونے کے باوجود اپنی تلاش جاری رکھی۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ طیارے کی ملبے کی تلاش کا آغاز پیر سے دوبارہ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک تسلی نہیں ہو جاتی کہ ہم نے ممکنہ حد تک اپنی کوشش کر لی ہے۔ غوطہ خوروں نے سگلنلز کی پیروی کرتے ہوئے آہستہ آہستہ سمندر میں اُترنا شروع کیا تھا۔ طیارے میں سوار تمام گروہ ڈاؤن ٹاؤن کلیولینڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کولمبس واپس آ رہا تھا۔

(جاری ہے)

طیارے کو کولمبس بیوریج ڈسٹری بیوشن کے صدر جان ٹی فلیمنگ اُڑا رہے تھے۔جبکہ طیارے میں سوار مسافروں میں ان کی اہلیہ، بیٹیاں اور پڑوسی بھی شامل تھے ۔ طیارہ اُڑان بھرنے کے تھوڑی دیر برد ہی ریڈار سے غائب ہوا۔ جس کے بعد طیارے کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا تھا تاہم اب طیارے کے ملبے کا کچھ حصہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ دوسری جانب طیارے میں موجود کچھ مسافروں کی آخری رسومات کل بروز اتوار جبکہ دیگر مسافروں کی آخری رسومات سے متعلق تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔