دنیا کا تیز رفتار ترین سفری بستر۔84 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 جنوری 2017 23:51

دنیا کا تیز رفتار ترین سفری بستر۔84 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ..

ام القوین، متحدہ عرب امارات۔ آن لائن رہائش کی سہولیات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہوٹل ڈاٹ کام نے برطانوی ریسنگ ڈرائیور کے ساتھ مل کر دنیا کے تیز رفتار ترین سفری بستر کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


ریس کار ڈرائیور ٹوم اونسلو کو نے ایمریٹس موٹر سپورٹس کمپلیکس، ام القوین، متحدہ عرب امارات میں موٹرائزڈ میٹرس کو 83.8 میل (تقریباً 135 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا کر گینیز بک اور ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔


ہوٹل ڈاٹ کام نے یہ نیا بستر اپنے مڈل ایسٹ پورٹل کی لانچ کے موقع پر بنایا تھا۔ اس سے پہلےیہ ریکارڈ چین کے ایڈ نامی شخص کےپاس تھا، جس نے 2009 میں 69 میل گھنٹہ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ چینی ریکارڈ ہولڈر ایڈ کے پاس تیز رفتار ترین ٹوائلٹ (42.25 میل فی گھنٹہ)، تیررفتار ترین دفتر(87 میل فی گھنٹہ) اور تیز رفتار ترین گارڈن شیڈ (58.41 میل فی گھنٹہ) کے ریکارڈ بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :