یہ گدھا تو اپنے ساتھیوں سے زیادہ چالاک نکلا۔ ساتھیوں نے جمپ لگائے اس نے مسئلے کا آسان حل دریافت کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 جنوری 2017 23:51

یہ گدھا تو اپنے ساتھیوں سے زیادہ چالاک نکلا۔ ساتھیوں نے جمپ لگائے اس ..

رونکو سکریوا، اٹلی۔ گدھوں کے تحفظ کے مرکز میں ایک گدھے نے بڑی آسانی سے ایک مشکل مسئلے کو حل کرلیا۔اس گدھے کے ساتھیوں نے باڑ کو چھلانگ لگا کر عبور کیا تو اس نے ایک انتہائی آسان طریقہ اختیار کرتے ہوئے باڑ کو منہ سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)


فیس بک پر شیئر کی ہوئی ویڈیو کے مطابق پیڈرو اور ڈومنیکو نام کے دوگدھو ں نے چھلانگ لگا کر بڑی آرام سے ایک رکاؤٹ کو عبور کر لیا تاہم تیسرے گدھے”اوریسٹی“ نے ایک لمحے کو سوچا اور چھلانگ لگانے کی بجائے آسان حل ڈھونڈ لیا۔ اس نے اپنے منہ سے لکڑی کی رکاؤٹ کو ہٹایا اور چلتے ہوئے باہر آگیا۔
فیس بک پوسٹ کے ڈسکرپشن میں لکھا ہوا ہے کہ ”پیڈرو اور ڈومینیکو نے چھلانگ لگائی ، اوریسٹی نے ایک لمحے سوچا اور آسان حل ڈھونڈ لیا۔