پاکستان نے بھارتی دہشتگردی اور مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے،وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا خط بھی ڈوزیئر کے ساتھ تھا
جمعہ 6 جنوری 2017 23:50
(جاری ہے)
یہ 2015ء میں اقوام متحدہ کے حوالے کئے جانے والے ان تین ڈوزیئر کا فالو اپ ہے ۔ ڈوزیئر کے ساتھ کورنگ لیٹر میں سرتاج عزیز نے لکھا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور اس نے اعترافی بیان میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دہشتگرد عناصر کی مدد کا اعتراف کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
بھارت کی جانب سے یہ سرگرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی اور دہشتگردی کے عالمی کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے حالیہ بیانات اس کے پاکستان کے حوالے سے مذموم ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف دنیا کی کوششوں میں بڑا شراکت دار ہے اور دہشتگردی کے خلاف اندرونی جنگ میں اس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ کامیابیاں بڑے قومی نقصان جس میں ہزاروں شہریوں کی اور سیکیورٹی فورسز کا جانی نقصان شامل ہے‘ کی قیمت پر حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر متعلقہ تنظیموں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کی روشنی میں اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرے اور بھارت کو ایسی سرگرمیوں سے روکے جو عالمی قوانین کی سنگین کھلی خلاف ورزی اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے۔ علاقائی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دے کر ہی اپنے عوام کی خوشحالی اور معاشی ترقی کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور اس کی سلامتی کو کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.