فلوریڈا کے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پر فائرنگ، 9 زخمی، کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 جنوری 2017 23:36

فلوریڈا کے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پر فائرنگ، 9 زخمی، کئی افراد کی ہلاکت ..

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2017ء) فلوریڈا کے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لوڈریل پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے باعث 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ ائیرپورٹ کو خالی کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔