غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتا،مریم نواز

کسی اور سیاسی خاندان نے کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کیا، اپنی تین نسلوں کے احتساب کے لئے شیر جیسے دل کی ضرورت ہوتی ہے،وزیر اعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

جمعہ 6 جنوری 2017 23:49

غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتا،مریم نواز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء)وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتا ، کسی اور سیاسی خاندان نے کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کیا، اپنی تین نسلوں کے احتساب کے لئے شیر جیسے دل کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتا ۔ کسی اور سیاسی خاندان نے کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی طرح کسی نے بھی اپنے اثاثوں اور جائیدادوں کی تفصیل نہیں دی ۔ اپنی تین نسلوں کے احتساب کے لئے شیر کے دل کی ضرورت ہوتی ہے ۔