مریم اورنگزیب کا معروف بھارتی اداکار اوم پوری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سینما کی دنیا کا منفرد ستارہ آج ہم سے جدا ہوگیا ،اوم پوری نے ہمیشہ امن کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا ،پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لانے پر بھی وہ یقین رکھتے تھے،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات

جمعہ 6 جنوری 2017 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے معروف بھارتی اداکار اوم پوری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینما کی دنیا کا منفرد ستارہ آج ہم سے جدا ہوگیا ،اوم پوری نے ہمیشہ امن کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا ،پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لانے پر بھی وہ یقین رکھتے تھے ۔

ان کا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات نے اوم پوری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ اوم پوری نے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور انگریزی فلموں میں بھی کام کیا ، سینما کی دنیا کا منفرد ستارہ آج ہم سے جدا ہوگیا ،ان کی اداکاری کا منفرد انداز انہیں خاص مقام دیتا تھا ۔اوم پوری نے ہمیشہ امن کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اوم پوری پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لانے پر یقین رکھتے تھے ،ان کا خلا پر ہونا مشکل ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔