ْ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی نیشنل پریس کلب الیکشن میں کامیاب جرنلسٹ پینل کو مبارکباد

جمعہ 6 جنوری 2017 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات 2017ء میں کامیاب جرنلسٹ پینل کے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری تہینتی پیغام میں وزیر داخلہ نے صدر کے عہدے کیلئے دوبارہ منتخب ہونے پر شکیل انجم، سیکرٹری جنرل عمران ڈھلوں، نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں کو انکی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔وزیر داخلہ نے صدر این پی سی شکیل انجم کے لیے پیغام میں کہا کہ آپ کی کا میابی پریس کی کامیابی ہی: امید ہے نو منتخب اراکین صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے۔