سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،چودھری طارق سبحانی

جمعہ 6 جنوری 2017 23:47

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء)سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کے غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی خود نگرانی کررہے ہیں اور ان کے مسائل حل کیلئے کوشاںہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی سیالکوٹ /رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے ضلعی اوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

چودھری طارق سبحانی نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیز وطن عزیز کیلئے قیمتی زر مبادلہ کما کردے رہے ہیں ان کے مسائل کا حل ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے محکمہ مال اور پولیس کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔