عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،چوہدری ارمغان سبحانی

جمعہ 6 جنوری 2017 23:47

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ حکومت کا مقصد عوام کے لئے سہولیات پیدا کرنا اور عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر کے عوامی معیار زندگی بلند کرنا ہے ۔ قلیل عرصہ میں حکومت نے عوامی معیار زندگی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جس سے شہری خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وریو ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پروائس چیئرمین پراگ پور چوہدری امتیاز احمد جٹ،چیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس، بزرگ سیاستدان صوفی محمد اسحاق،اکبر علی گل ، محمد نعیم عباس اور دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی کے لئے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے ۔ دیہات میں سیوریج منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ لنک روڈ اور شاہراہوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کر کے طلباء و طالبات کو معیاری اور جدید تعلیم کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :