وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نیشنل پریس کلب الیکشن میں کامیاب ہونے والے جرنلسٹ پینل کو مبارکباد

جمعہ 6 جنوری 2017 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل پریس کلب الیکشن میں کامیاب ہونے والے جرنلسٹ پینل کو مبارکباد دی ہے، وزیر داخلہ نے صدر شکیل انجم، سیکرٹری جنرل عمران ڈھلوں، نائب صدر نوید اکبر اور دیگر عہدہ داروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کی کا میابی پریس کی کامیابی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے