وزیر داخلہ کی سکولوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف منظم مہم شروع کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

جمعہ 6 جنوری 2017 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف منظم مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس مہم میں جہاں ضرورت ہو اے این ایف سے مدد لی جائے، منشیات ایک ایسی وباء ہے جس سے ہمیں اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو اس طرف دھکیلنے والے قومی مجرم ہیں، مہم کا باقاعدہ آغاز پیر سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :