پاک افواج اور پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ پر مبارکباد کے مستحق ہیں،امام کعبہ

مسلم دنیا تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، الشیخ عبدالرحمان السدیس

جمعہ 6 جنوری 2017 23:44

پاک افواج اور پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ پر مبارکباد کے مستحق ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے پر مبارکباد کے حق دار ہیں،مسلم دنیا تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

جمعہ کو چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دوران ملاقات ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ امام کعبہ نے چیئرمین علماکونسل کو اعزازی شیلڈسے بھی نوازا۔امام کعبہ کا پاکستان علما کونسل کی حرمین شریفین سے متعلق خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ علما کونسل کی اسلام اوردفاع حرمین شریفین میں عظیم ترین خدمات سرانجام دی ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے عالم اسلا م کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا سے اپیل ہے کہ تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے اورمشکل کی گھڑی میں پریشان ہونے کے بجائے قرآن اور نبی کریمؐ کی سنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :