راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرحکومتی منشاءبھی شامل ہوگی۔خواجہ آصف
پانامالیکس عوامی مسئلہ نہیں،نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملیں،2018میں انتخابات انہی مسائل پرلڑے جائیںگےجو2013 میں تھے۔وزیردفاع کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 21:46
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء) :وفاقی وزیردفاع اورپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ جنرل(ر)راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرسوں ترسوں ہوئی،جس میں حکومتی منشاء بھی شامل ہوگی،تعیناتی کے لیے باقاعدہ کلیئرنس ہوتی ہے،پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں،نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں،2018میں انتخابات انہی مسائل پرلڑے جائیںگےجو2013 میں تھے۔
انہوں نے آج نجی ٹی وی کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں۔جو الزام لگارہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے ؟ اول اور آخر میرا پیمانہ ووٹ ہے۔ان کے الزامات سے ہمیں کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2012سےپوچھ رہا ہوں عمران خان چندہ جمع کرتے ہیں حساب کیوں نہیں دیتے۔(جاری ہے)
جنہیں آج دہشتگرد کہا جارہا ہے ،ان کی وائٹ ہاؤس تک رسائی تھی۔
نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کی توجہ ہے۔جہاں جہاں ضرورت ہو،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری امہ کو برما سے فلسطین اور کشمیر تک کے مسائل پر متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 2018میں بی ان مسائل پر انتخابات لڑے جائیں گے جو 2013 میں تھے۔2018میں پاناما کا مسئلہ نہیں ہوگا،اس کا عوام کی زندگیوں سے کوئی تعلق نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.