سندھ حکومت اور یونیسیف کے ما بین واٹر سپلائی کی بحالی کا معاہدہ طے پایا گیا

جمعہ 6 جنوری 2017 23:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی اور یونیسیف کے ما بین سندھ میں واٹر سپلائی کی بحالی اور بہتری سے متعلق معاہدہ طے پایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی فیاض علی بٹ کی موجودگی میں یونیسیف اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے افسران نے معاہدے کے کاغذات پر دستخط کئے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کی طرف سیکریٹری تمیزالدین کھیڑنے دستخط کئے، معاہدے کے تحت یونیسیف سندھ کے 3 اضلاع گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں 168 ملین روپے کی لاگت سے 7 واٹر سپلائی کی بحالی اور بہتری کے منصوبوں میں معاونت مہیا کرے گا، جن میں خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں 3، گھوٹکی کی تحصیل اوباوڑو، میرپور ماتھیلو اور نوشہروفیروز کی تحصیل مہراب پور میں منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی فیاض علی بٹ نے کہا کہ سندھ صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے یہ ایک انتہائی اہم بہت بڑا قدم ہے۔ سندھ کے مزید اضلاع کے لئے بھی بہت جلد ایسے منصوبے شروع کیئے جائیں گے۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی تمیزالدین کھیڑو نے کہا کہ معا ہدے میں شامل تمام منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا تا کہ عوام کو جلد صاف پانی مہیا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :