پاکستان نےبھارت کی مداخلت کاڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا

کل بھوشن یادیو کااعترافی بیان،بلوچستان میں بھارتی مداخلت،سی پیک منصوبےکی جاسوسی اوربھارتی آبدوزکی پاکستانی حدودمیں مداخلت بھی ڈوزیئرکاحصہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 21:30

پاکستان نےبھارت کی مداخلت کاڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء) :بھارت کی پاکستان میں مداخلت کا ڈوزئیراقوام متحدہ میں جمع کرادیاگیا،مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےڈوزیئراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےحوالے کیاہے،کل بھوشن یادیو کااعترافی بیان،بلوچستان میں بھارتی مداخلت،سی پیک منصوبےکی جاسوسی اوربھارتی آبدوزکی پاکستانی حدودمیں مداخلت بھی ڈوزیئرکاحصہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈوزیئرکے ساتھ مشیرپاکستان خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی جمع کرایا گیا۔اقوام متحدہ بھارت کوپاکستان میں مداخلت اورغیرمستحکم کرنے سےروکے۔سرتاج عزیزکےخط میں بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے بیان کابتایاگیاہے۔ پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈوزیئرمیں کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان اور متعلقہ دستاویزات بھی حصہ ہیں۔ترجمان کہناہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد بھی ڈوزیئرکا حصہ ہیں۔سی پیک منصوبےکی جاسوسی کرنیوالی بھارتی آبدوزکابھی ڈوزیئرمیں ذکر ہے۔دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارتی مداخلت کےشواہد بھی ڈوزیئرکاحصہ ہے۔بھارتی آبدوزکےپاکستانی حدودمیں داخلے کی کوشش کےوڈیو ثبوت بھی ڈوزیئرکاحصہ ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی انٹیلیجنس افسران کےدہشتگردوں سےروابط بھی ڈوزیئرکاحصہ ہے۔بھارتی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی،خطے کی سیکیورٹی کیلیےخطرہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد:پاکستان امن چاہتا ہے۔پاکستان علاقائی سالمیت کوپہنچنےوالےہر خطرے کا دفاع کرے گا۔بھارتی اشتعال انگیزیاں،بھارتی فوجی قیادت کے بیانات ناقابل برادشت ہیں۔