علم وادب اور تحقیق کی دنیا کی معروف شخصیت ،نامور تعلیمی مصلح اور سرسید گرلز کالج کے بانی سید الطاف علی بریلوی کی علمی خدمات پر مبنی کتاب شائع

جمعہ 6 جنوری 2017 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام علم وادب اور تحقیق کی دنیا کی معروف شخصیت ،نامور تعلیمی مصلح اور سرسید گرلز کالج کے بانی سید الطاف علی بریلوی کی علمی خدمات پر ایک اہم کتاب شائع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ کتاب وفاقی اُردو یونیورسٹی کی استاد ڈاکٹر کہکشاں ناز کے پی ایچ ڈی کے مقالے پر مشتمل ہے ۔کتاب کا سرآغاز سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید جعفر احمد نے تحریر کیاہے۔جلد ہی اس کتاب کی تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :