شہری دھند اور کم روشنی کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، سی ٹی او

جمعہ 6 جنوری 2017 23:32

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء)شہری دھند اور کم روشنی کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ٹریفک وارڈنز فوگ لائیٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف بھر قانونی کارروائی عمل میں لائیں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے بیک لائیٹ ، ہیڈ لائیٹ اور انڈیکیٹرز کو درست حالت میں نہ رکھنے والوں اور ان کا مناسب استعمال نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلا ف کریک ڈائون کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا معمولی احتیاط نہ کرنے والوں کی وجہ سے بڑے حادثات سڑکوں پر جنم لیتے ہیںان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)عارف شہباز خان وزیر نے نئی مہم کے احکامات کے اجراء کے موقع پر کیا سٹی ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ بلامعاوضہ ریفلیکٹرز لگانے میں مصروف عمل ہے اب تک گذشتہ ایک ہفتہ میں ایجوکیشن ٹیم نے 1867گاڑیوں اور باالخصوص سست رفتار گاڑیوںپر ریفلیکٹرز چسپاں کیے سی ٹی او نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لائن لین کی پابند ی بھی بھر پور طریقہ سے کروائی جائے اور سڑکوں کی انتہائی بائیں جانب گاڑیاں پارک نہ کرنے والے ڈرائیورز کو اڑے ہاتھوں لیا جائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ میں لائن لین کی خلاف ورزی کرنے والے 2402افراد کے خلاف ٹریفک وارڈنز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں 08لاکھ96ہزار 200روپے کے بھاری جرمانہ جات کیے اسی طرح کم عمر ی میں ڈرائیونگ کرنے پر 14ہزار 06سو 36افراد کو 45لاکھ 99ہزار روپے کے بھاری ریکارڈ جرمانہ جات کیے گئے سی ٹی او نے اس حوالے سے سیکٹر کی بنیاد پر کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے چیکنگ سیل بھی قائم کر دیا شہریوں سے چیف ٹریفک آفیسر نے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں دھند کے اوقات میں تمام انڈیکٹرز کو درست حالت میں رکھنے کے علاوہ مناسب رفتار سے گاڑیوں کو چلائیں جبکہ فوگ لائٹس کا دھند میں اور دن کے اوقات میں بھی کم روشنی کی صورت میں ہیڈ لائٹس کا استعمال کریں سڑکوں پر کسی قسم کی بھی ٹریفک دشواری اور معلومات کے لیے ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915پر کال بھی کر سکتے ہیں۔