گز شتہ بر س کی نسبت اس سال زکوة بجٹ میں تقر یباً 66 کر وڑ رو پے سے زائد اضا فہ کیا گیا ہے،صوبائی وزیرزکوة و عشر

جمعہ 6 جنوری 2017 23:30

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر زکو ة وعشر پنجا ب نغمہ مشتاق لا نگ نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب ضرورت منداور مستحق افرا د کی تعلیم وتر بیت ،فنی مہا ر ت اور علا ج و معا لجے کیلئے شفا ف طر یقے سے ما لی معا ونت فرا ہم کررہی ہیں۔زکوة وعشر کی بر وقت فرا ہمی کیلئے محکمہ اپنا کر دا ر بخو بی ادا کررہا ہے ۔حکومت پنجا ب نے مستحقین کیلئے مختص کر دہ فنڈز اور شر ح میں خا طر خوا ہ اضا فہ کیا ہے ۔

گز شتہ بر س کی نسبت اس سال زکوة بجٹ میں تقر یباً 66 کر وڑ رو پے سے زائد اضا فہ کیا گیا ہے اورجو اب بڑ ھ کر مجموعی طو ر پر 4 ار ب روپے سے زائد رقم مختص ہو چکی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے محکمہ زکوة و عشر میں محکما نہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئر مین ڈسٹر کٹ زکواة کمیٹی عامر سعید انصا ر ی ، ڈسٹر کٹ زکوة آ فیسر مہر اسما عیل سیا ل سمیت دیگر افسر ان بھی موجود تھے ۔

صو با ئی وز یر نغمہ مشتاق لا نگ نے کہا کہ مستحقین کو زکو ة کی فرا ہمی یقینی بنا نا ہما را فر ض ہے اس فر ض کو ہمیں اما نت سمجھ کر ادا کر نا ہوگا ۔زکوة کی ایک ایک پا ئی عوام کی اما نت ہے اس اما نت کو حق د ار تک پہنچا نا ہما را مشن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب حکو مت معا شر ے میں غر بت کے خا تمے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے ۔محکمہ زکوة نادا ر خا ندانو ں کی کفا لت ، غر یب بچیو ں کی شا دیو ں کیلئے گرا نٹ ،مستحق طلبا ء و طالبا ت کو تعلیمی وظا ئف کی فرا ہمی اورہنر مند سکیمو ں کے ذ ر یعے مستحقین کو فنڈز فرا ہم کررہا ہے اور یہ زکوة فنڈ بذ ر یعہ مو با ئل فو ن سر وس مستحقین کو پہنچا ئیں جا رہے ہیں تاکہ حقد ار تک اس کا حق پہنچ سکے ۔

انہو ںنے کہاکہ صو بے بھر میں زکوة کے مستحق افرا د کا ڈیٹا کمپیو ٹرائز ڈ مرتب کیا جا رہا ہے ۔در یں اثناء صو با ئی وز یر نغمہ مشتاق لا نگ نے میڈ یا کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجا ب حکو مت نے موجود ہ بجٹ میں زکوة وعشر کے فنڈز میں 66 کروڑ رو پے کا اضا فہ کیا جو اب بڑھ کر مجمو عی طو ر پر 4 ارب رو پے سے زائد رقم مختص ہو گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یاکہ گز ارہ الا ئونس کیلئے مختص کر دہ رقم ایک ارب 15 کروڑ رو پے سے بڑھا کر ۱یک ارب 58 کروڑ رو پے کر دی گئی ہے ۔

جس سے استفا دہ کنندگا ن کی تعدا د 95 ہز ار سے بڑ ھ ایک لاکھ 32 ہزارہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے ادا رو ں میں مختص کر دہ رقم 25 کروڑ رو پے سے بڑ ھا کر 30 کروڑ روپے کر دی گئی ہے یہ رقم صو بہ بھر کے 45 ہسپتا لو ں میں مستحق مریضوں کے علا ج و معا لج پر خر چ کی جا رہی ہے ۔میڈ یا سے بات کر تے ہوئے انہو ں نے مزید بتا یا کہ کالجز و یونیو رسٹیز میں مستحق طلبا ء وطا لبا ت کو وظائف کی فرا ہمی کیلئے مختص کر دہ رقم 8 کر وڑ رو پے سے بڑ ھا کر 12 کر وڑ رو پے کر دی گئی ہے ۔

جبکہ شا دی گرا نٹ سمیت دیگر فنڈز بھی خاطر خواہ اضا فہ کیا گیا ہے ۔ ایک سو ال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ وہ محکمہ زکو اة وعشر کے صو بے بھر کے 23 سو سے زائد کنٹر یکٹ ملا زمین کو ریگو لر کر نے کیلئے بھرپور کو شش کرینگی اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجا ب جلد ان ملاز مین کو خو شخبر ی سنا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :