پانامہ لیکس عوام کا مسئلہ نہیں ، آئندہ عام انتخابات میں ہمیں اس کا کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا ‘خواجہ آصف

دیکھنے اور سوچنے کی بات ہے کہ جو الزام لگارہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے -- ‘وفاقی وزیر کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 6 جنوری 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) وفاقی وزیر دفاع وپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ پانامہ لیکس عوام کا مسئلہ نہیں ہے اور آئندہ عام انتخابات میں ہمیں اس کا کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا ، دیکھنے اور سوچنے کی بات ہے کہ جو الزام لگارہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے -- ، پنجاب سمیت اگرکہیں بھی آپریشن کی ضرورت ہے تو اس کو ضرورہونا چاہیے ، جس کسی نے بھی فوج میں خدمات سرانجام د ی ہوں چاہے وہ حکومت میں ہی کوئی عہدہ کیو ںنہ سنبھالے پہلے کلیئرنس لینا ہوتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے الزام لگاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں دیتے ،میں 2012ء سے عمران خان سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ چند ہ جمع کرکے بیرون ملک لے جاتے ہو لیکن وہ جواب نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی والے مفت کے وکیل ڈھونڈلیتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 2018ء میں پانامہ لیکس کوئی ایشو نہیں ہوگا بلکہ 2013ء کی طرح بجلی ،دہشت گردی ، امن وامان ، تعلیم ، صحت ، معیشت ایشو ہوگا کہ ہماری حکومت نے ان تمام چیلنجز سے کس قدر نمٹا ہے ۔

انہوںنے 34ممالک کے اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ اب یہ 39ممالک پر مشتمل ہوگیا ہے موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو برما سے فلسطین اور کشمیر تک کے مسائل کے لئے متحد ہونا چاہیے ۔ انہوںنے جنرل (ر) راحیل شریف کے عہد ہ سنبھالنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ یقینا اس میں ہماری حکومت کی منشاء شامل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :