آن لائن ملتان کے بیورو چیف ریحان برنی اچانک انتقال کر گئے

ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ‘ ایڈیٹر آن لائن شمشاد مانگٹ اور دیگر سٹاف کا اظہار تعزیت

جمعہ 6 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک کے ملتان کے بیورو چیف ریحان برنی اچانک انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز چار بجے ان کے آبائی شہر ملتان میں ابدالی مسجد میں ادا کی گئی‘ نماز جنازہ میں صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آن لائن اسلام آباد ہیڈ آفس میں تعزیتی اجلاس میں ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ‘ ایڈیٹر آن لائن شمشاد مانگٹ سمیت دیگر سٹاف کی طرف سے ریحان برنی کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ اور مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :