اسلام آ باد،سپیشل انو سٹی گیشن یونٹ کی کارروائی ،چوری شدہ کا راور جعلی کاغذات سمیت ملزم گرفتار

جمعہ 6 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء)اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یونٹ(ACLC)کی کاروائی ،چوری شدہ کا راور جعلی کاغذات سمیت ملزم سید مقصود جان باچہ کو گرفتار کر لیا۔یہ ملزم دیگر ساتھیوں سے مل کر اسلام آباد ،پنجاب سے گاڑیاں چوری کر کے جعلی کاغذات لگا کر سادہ لوح لوگوں کو پوری قیمت پر فروخت کر کے لوٹتے تھے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س نے کا ر چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے انچارج کار سیل لیاقت علی SI کی زیر نگرانی وحید احمدASI ،منظور الہی ASI ،نادر علی ASI معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل بر ئو ے کا رلا تے ہو ئے کا ر چوری کی واردات میں ملو ث ملزم سید مقصود جان باچہ عرف عارف خان ولد سید علی اکبر جان باچہ سکنہ اسماعیلہ ضلع صوابی کو گرفتار کر کے کرولاکار نمبریLZL-3797 برنگ سفیدمعہ جعلی فائل برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 399 مورخہ26.12.16 بجرم420/468/471/411 ت پ تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد درج کرلیا ہے یہ ملزمان دیگر ساتھیوں سے مل کر اسلام آباد ،پنجاب سے گاڑیاں چوری کر کے جعلی کاغذات لگا کر سادہ لوح لوگوں کو پوری قیمت پر فروخت کر کے لوٹتے تھے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ٹیم نے قبل ازیںساتھی ملزم زاہد اقبال ولد محمد یوسف سکنہ حولیاں ضلع ایبٹ آباد کو گرفتارکر کے گاڑی نمبریLXJ-345 کرولا ماڈل1998 برنگ سیاہ برآمد کی جو کہ مقدمہ نمبر 477 مورخہ07.06.16 بجرم381-Aت پ تھانہ B-Division ضلع شیخو پورہ کی چوری شدہ ٹریس ہوئی، دوران تفتیش ملزم سے جعلی رجسٹریشن بک و فائل برآمد کر کے حو الا ت جو ڈیشل بھجو ا یا تھا ۔ ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔