مغرب کی خوشنودی کو ترقی کانام دینادرست نہیں،زاہدحبیب قادری

جمعہ 6 جنوری 2017 23:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنمامحمدزاہدحبیب قادری نے کہاہے کہ مغرب کی خوشنودی کو ترقی کانام دینادرست نہیں،پاکستانی قوم امریکہ اوریورپ کا نہیں بلکہ نظام مصطفی ؐکانفاذچاہتی ہے ،جب تک ملک میںاللہ اوراسکے رسولؐ کانظام نافذ نہیں کیاجائے گا کسی غریب اور کمزور کو انصاف نہیں ملے گا، اسلامی نظام کے نفاذ کامطالبہ کرنے والوںکو تنقیدکا نشانہ بنانے والے یہ مت بھولیں کہ پانامہ لیکس میں کسی عالم دین یامذہبی راہنماء کا نام نہیں آیا ،بلکہ ان لوگوں کا نام آیاہے جو اپنے آپکوبہت بڑا سیاسی پنڈت سمجھتے ہیں، پانامہ لیکس کافیصلہ ہوگیاتووہی لوگ جیلوں میں نظر آئیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سنی تحریک علماء بورڈکے زیراہتمام ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکاکہناتھاکہ ملک میں مغربی تہذیب کو پروان چڑھانے کیلئے کوششیںقابل مذمت ہیں،پاکستان انگریز کے نظام کیلئے نہیں شریعت محمدیؐ کے نفاذ کیلئے بنایا گیا تھا ، انگریز سے آزادی حاصل کئے کئی دہائیاں بیت گئیں مگراسکی سوچ سے آج بھی قوم کو آزادی نہیں دلائی جا سکی،نسل نو کو حقیقی اسلامی اقدارسے روشناس نہ کرایاگیا توہمارا معاشرہ بھی تباہی کاشکارہوجائے گا،ہمارے آبائو اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانی نظام مصطفی ؐ کیلئے دی تھی اور ہم اپنے بڑوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی، عطاء الرحمن دھنیال،طاہراقبال چشتی ،وسیم عباسی ودیگرمقررین کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، علماء اورقائدین پر بے بنیادمقدمات اورحکومتی پابندیاں اہلسنّت دشمنی پر مبنی ہیں،صوفیاء کی پرامن تعلیمات اورنظریات کے امین اہلسنّت کو دیوارسے لگانے والوں کاآئین اورقانون کیمطابق ڈٹ کا مقابلہ کرینگے۔