آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافتی کارکنان کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں گے،ڈاکٹر محمد امجد

جمعہ 6 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور پریس سیکرٹری شہزاد عربی ستی نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صحافی راہنمائوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے میں اپنا بہترین کردارادا کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میںصحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ہمیشہ دشواریوں کا سامنا رہا ہے۔اب بھی اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں تا کہ وہ آزادانہ طور پر قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔انہوں نے شکیل انجم، آصف بھٹی،ابراہیم کمبر،نوید اکبر، ماریا اعظم،عمران یعقوب ڈھلوں،محمد اسحٰق چوہدری، عابد عباسی اور شکیلہ جلیل کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :