30 سال بعد سی ڈی اے کی لائبریری کو اپ گریڈ کر دیا

جمعہ 6 جنوری 2017 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی خصوصی ہدایات پرسی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیر زادہ نے 30 سال سے زائد عرصہ کے بعد سی ڈی اے کی لائبریری کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سی ڈی اے لائبریری کی اپ گریڈیشن اور تزئن و آرائش کو بغیراضافی اخراجات کے مکمل کیا گیا ہے۔

ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیر زادہ کی خصوصی کوششوں سے سی ڈی ای لائبریری کی تزین و آرائش کے علاوہ تاریخ ،لٹریچراور اسلامی کتب کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے لائبریری میں رنگ و روغن کے علاوہ فرنیچر کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب روشنی کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے لائبریری کی اپ گریڈیشن وتزئن و آرائش کے دوران اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے تاکہ اس لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کو پُر سکون اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر مزید کتب کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات کا بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ نہ صرف سی ڈی اے ملازمین بلکہ اسلام آبادکے شہری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ادبی، ثقافتی اور روایتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سی ڈی اے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔

متعلقہ عنوان :