وزیراعظم نے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کردیا ،فرمان مغل

دہشت گردی،توانائی بحران سمیت تمام بحرانوںپر قابو پا کر عوام کی تکالیف کا ازالہ کیاجائے گا ،مسلم لیگی رہنما

جمعہ 6 جنوری 2017 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی جانب گامزن کیاہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک وقوم کیلئے معاشی ترقی کی نئی راہیں متعین کررہی ہے،،ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹانے کیلئے دھرنوں اور احتجاج کی سازش کی جا رہی ہے جسے عوام ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی ووٹوں سے آتی ہے مارچ اور دھرنوں سے نہیں،سنجیدگی کا تقاضا ہے کہ معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں،عدالت اور سڑکوں پر لانے سے اجتناب کیاجائے۔اپنے بیان میں فرمان مغل نے مزیدکہاکہ راہداری منصوبہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ،چین اورپاکستان کے باہمی اشتراک سے جاری اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے وطن عزیز میں معاشی انقلاب برپا ہوگا،سی پیک ہمارے مخالفین کیلئے نہایت تکلیف دہ ہے اسی لئے وہ اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کررہے ہیںوہ نہیں چاہتے کہ پاکستان اس منصوبے کے ثمرات سمیٹے اوریہ منصوبہ ملک کے چاروں صوبوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور آغاز ہوگ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں انتشار سے امن اور پاک چین اقتصادی راہداری کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا اورسیاسی مخالفین کو کچھ حاصل نہیں ہوگا انہیں چاہیے کہ وہ مثبت اورتعمیری سیاست کو فروغ دیں اور ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں۔مسلم لیگی رہنما و چیئرمین فرمان مغل نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوزازشریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے دہشت گردی،توانائی بحران سمیت تمام بحرانوںپر قابو پا کر عوام کی تکالیف کا ازالہ کیاجائے گا، ملک میں دہشت گردی کے خلاف زبردست آپریشن جاری ہے امن کے دشمن کوسراٹھانے کا موقع نہیں دیں گے،ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اوردہشت گردی کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :