پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ،ملازمین کو آدھی تنخواہ جاری کرنے کے فوری بعد روک لی گئی

جمعہ 6 جنوری 2017 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء)پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے ، باکمال انتظامیہ نے لاجواب کارنامہ کر دکھایا ملازمین کی آدھی تنخواہیں بنک کو بھجوائی گئیں مگر کچھ دیر بعد ہی آدھی تنخواہوں کی ادائیگی سے بھی روک دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کو ایک جھٹکالگ گیا ، پی آئی اے کے پاس فنڈز ختم ہو گئے جس کی وجہ سے وہ مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ملازمین کو پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں پر چھری چلاتے ہوئے اس میں کٹوتی کر نا شروع کر دی۔

ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ آدھی جاری کی گئی مگر کچھ دیر بعد ہی ملازمین سے یہ آدھی بھی چھن گئی جب پی آئی اے انتظامیہ نے بینک کو آدھی تنخواہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے مالی بحران کے معاملے کو دبانے کے لیئے چھ روز گزر جانے کے بعد بھی ملازمین کو پے سلپ جاری نہیں کی۔ پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر اور ڈائریکٹر ایچ آر کی جانب سے ملازمین کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔۔تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین میں ب چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔