صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی سے ایٹا کے چیف ایگزیکٹو شکیل احمد مفتی اور سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ کی ملاقات

جمعہ 6 جنوری 2017 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی نے ایٹا کے چیف ایگزیکٹو شکیل احمد مفتی اور سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ سے ملاقات کی جس میں ایٹا کے دائرہ کار کو پورے صوبے اور ملک میں پھیلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ایٹا کے آئی ٹی سیکٹر ،مارکیٹنگ سیکٹر اور امتحانات کے انعقاد کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیااور منظور شدہ اسامیوں پر جلد از جلد بھرتی کی ہدایت کی گئی۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے ایٹا کے حکام کو محکمہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہدایت کی کہ ایٹا کی مارکیٹنگ کے لئے ایک موثر حکمت عملی بنائی جائے تاکہ ایٹا کو بھی این ٹی ایس کے مقام پر لایاجاسکے۔ مشتاق احمد غنی نے امید ظاہر کی کہ ایٹا کی استعداد کار بڑھانے سے محکمہ ملکی سطح پر ٹیسٹ لے سکے گا جس سے صوبائی خزانہ کو آمدنی بھی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :