عالمی تحر یک تحفظ حرمین کے تحت جمعہ کو یوم مذمت منایا گیا

دنیا میںمسلمانوںپرہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی بے حسی کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ منظور حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی دہری پالیسی کیخلاف عالم اسلام کو متحد کرے، امیر عبداللہ فاروقی

جمعہ 6 جنوری 2017 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) عالمی تحر یک تحفظ حرمین شریفین سندھ کے تحت جمعہ کو شام ،برما ، فلسطین اورمقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کے خلاف سندھ بھر میں یوم مذمت منایا گیا اور احتجاجی مظاہرے و اجلاس منعقد کئے گئے جن میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئی کراچی میں تحریک کے صوبائی صدر امیر عبداللہ فاروقی کی زیر صدارت گلشن اقبال میں واقع صوبائی سیکریٹریٹ میں مرکزی احتجاجی ا جلاس ہوا جس سے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ، انیس الرحمان ایڈوکیٹ، حافظ منیب الرحمان سلفی، ایم اے کے فاروقی و دیگر رہنماؤں نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دہرہ رویہ نا قابل برداشت ہو چکا ہے شام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے قتل و غارت پر تو اقوام متحدہ چپ سادھا ہوا ہے لیکن جہاں امریکہ کے مفادات ہیںوہا ں اقوام متحدہ بھرپورمتحرک ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی اس دہرہی پالیسی پرعالم اسلام کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ہے مقررین نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے اتحاد کی طاقت سے ہی مسلم امہ دنیا میں ا پنی بات منوا سکتی انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر ایک مضبوط اتحاد تشکیل دیں اجلاس میں دنیا بھر میں ڈھائے جانے وا لے مظالم پر اقوام متحدہ کی بے حسی و خود غرضی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کی دہری پالیسی کے خلاف عالم اسلام کو متحد کرے ۔سعودی عرب اور پاکستان مسلم امہ کی امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :