حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، سینیٹر مشاہداللہ خان

حکومت نے قومی وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے ہر ممکن طریقہ سے دستیاب وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں ، رہنما مسلم لیگ ن

جمعہ 6 جنوری 2017 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت نے قومی وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے ہر ممکن طریقہ سے دستیاب وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ جمعہ کی شام فوجی کالونی پیر ودھائی میں مسلم لیگی راہنما گل خان مہمند کے والد حاجی داد خان مہمند کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد اپنی گفتگوکیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت نے قومی صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے، اس کے علاوہ ذہنی و جسمانی معذور افراد کو ملک کے دیگر شہریوں کی طرح انہیں بھی خدمت کارڈ کے ذریعے باعزت طور پرامدادی رقوم دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اس کے علاوہ توانائی کے بحران کے حل ، دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میں معیشت کو صحیح سمت کی طرف گامزن کرنے کے لیے بہتر حکمت ِ عملی پر عمل پیراء ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگانا آسان لیکن اسے ثابت کرنا سب سے زیادہ مشکل ہے اور الزام خان بھی یہی کام کرہا ہے،وہ ایک جھوٹا شخص ہے اور جب جھوٹا شخص عوام کی عدالت میں جائے گا، عوام اسے نہ صرف اپنے دلوں سے نکال دیں گے بلکہ مستردبھی کردیں گے،عمران خان2018ء کے انتخابات الزامات کی بنیا د پر لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سوائے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے عوام خدمت کا تو کوئی کام کر نہیں سکے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ترقی کے اس سفر کو الزامات کے باوجود جاری رکھے گی،نئے منصوبوںکے فیتے کٹتے رہیں گے،اور2018ء تک نہ صرف لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی بلکہ دہشت گردی پر بھی قابوب پا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :