وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 6 جنوری 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں نو منتخب صدر شکیل انجم،سیکرٹری جنرل عمران یعقوب ڈھلوں اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور ہم آزاد، خود مختار اور ذمہ دار میڈیا کی حمایت جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، وفاق صوبوں کے ساتھ صحافیوں کو بھی کام کے لیے بہترین ماحول فراہم کرے گا، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نئے عہدیدار صحافیوں کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :