کراچی: سردی میں اضافہ ہوگا، محکمہ مو سمیات کی پیش گوئی

جمعہ 6 جنوری 2017 23:00

کراچی: سردی میں اضافہ ہوگا، محکمہ مو سمیات کی پیش گوئی

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں 4سے 5روز تک برقرار رہے گی۔کراچی میں درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔