غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی سلطان اولیائ اور تمام اولیائ کے سردارہیں آپ کی سیرت وکردار سیرت مصطفی کا عملی مظہر تھی

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب

جمعہ 6 جنوری 2017 22:30

غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی سلطان اولیائ اور تمام اولیائ کے سردارہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی سلطان اولیاء اور تمام اولیاء کے سردارہیں آپ کی سیرت وکردار سیرت مصطفی کا عملی مظہر تھی ، آپ نے اسوہٴ حسنہ کو اپنی زندگی کا مرکز ومحور بنایاآپکی حیات وخدمات تاریخ اسلام کا سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ربیع الثانی کا مہینہ جو ربیع الغوث کے نام سے بھی پہچاناجاتاہے اوربھی مشہورومعروف کے شخصیات کے ایام بھی آتے ہیں جس میں امام مالک رحمة ٴْا?تعالیٰ علیہ جو فقہ کے چاربڑے اماموں میں سے ایک ہیں اٴْن کی انفردیت جذبہ حب الرسول تھی مدینہ منورہ سے بلاعذرکبھی باہر نہیں گئے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامع مسجد فاروقی شاہ فیصل کالونی میں غوث اعظم کے عنوان پرجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان اپنے اکابرین اوربزرگان دین کی کرامات اور فضیلتوں کا بھی ذکرکریں ان کی علمی اور دینی خدمات کو بھی اٴْجاگر کریں۔انہوں نے کہاکہ غوث اعظم شیخ عبد القادرجیلانی رحمة ٴْا?علیہ کے دل میں غریب پروری اور یتیم نوازی کا جذبہ اورتڑپ موجود تھا۔آپ کا پسندیدہ مشغلہ بھوکوں کو کھاناکھلانا تھااور دوسروں کو بھی اس کادرس دیتے تھے۔

حاجی محمد حنیف طیب کاکہناتھاکہ الحمد?میں ہالینڈ،امریکہ ،برطانیہ ،ساؤتھ افریقہ ،کینڈا،و دیگرممالک گیا، میںنے دیکھاکہ غوث اعظم کے عقیدت مندہرجگہ موجود ہیں ان ممالک میں 11ویںشریف کی نسبت سے سیدناغوث اعظم ?کے خصوصاًفضائل وکمالات اور تعلیمات پر مبنی خطبات ہوتے ہیں جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

بعد ازاں غوث اعظم کے عمل کوتازہ کرنے کیلئے لنگرکابھی اہتمام کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاافسوس کی بات تو یہ ہے کہ بزگان دین اور ہمارے اکابرین کی باتیں نہ ہمیں ماں باپ بتاتے ہیں ،نہ تعلیمی اداروں میں بتائی جاتی ہے ،بلکہ جمعہ کے خطابات ،جلسے ،میلادکے پروگراموں میں سننے کو ملتی ہے۔خطیب مسجد مولانا حافظ محمداحمرقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیائ کرام کے آستانے فیوض وبرکات کا سرچشمہ ہے ،عصرحاضرکے علمائ کرام ومشائخ کی ذمہ داری ہے کہ امن کے فروغ اور اصلاح معاشرہ کے قیام کیلئے اولیائ کرام کی تعلیمات کواٴْجاگرکریں۔اس موقع پرعبدالغفار سعیدی،قدیر شریف،لئیق احمد،مخدوم فاروقی،شاہین رضا ودیگر بھی موجودتھے۔