پولیس نے ملازمہ طیبہ کےحقیقی والدکاپتا لگالیا

چک نمبرگ ب 380 جڑانوالہ کےنمبردارنےتحریری تصدیق میں اعظم کو ملازمہ طیبہ کا حقیقی والد ہے۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2017 19:52

پولیس نے ملازمہ طیبہ کےحقیقی والدکاپتا لگالیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06جنوری2017ء) :پولیس نے طیبہ کے حقیقی والد کاپتا لگا لیاہے، چک نمبرگ ب380جڑانوالہ کےنمبردارنےتحریری تصدیق میں اعظم کوملازمہ طیبہ کاحقیقی والد قراردیا،پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے حکم پرطیبہ کو والد کے حوالے کیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کاکہناہے کہ پولیس نے طیبہ کے حقیقی والد کا پتا لگا لیا ہے۔جڑانوالہ کے گاؤں چک نمبرگ ب380 کےنمبردار نے تصدیق کی ہے کہ اعظم ہی طیبہ کاوالد ہے۔اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے جڑانوالہ پہنچ کر آس پڑوس سے بھی تصدیق کی۔طیبہ کی حوالگی کےموقع پر اس کی ماں اور پھوپھی بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :