پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کا نظام فعال ہو چکا ہے ،پنجاب حکومت بلدیاتی حکومتوں کو ہر سطح پر بھر پورتعاون فراہم کرے گی:شہباز شریف

بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کر دیں ، ہم ملکر عوامی خدمات کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنایا ہے اور مالیاتی خود مختاری بھی دی ہے ،بلدیاتی حکومتوںکو ہر ممکن وسائل بھی دیںگے خود احتسابی کا نظام کسی بھی سسٹم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کیونکہ چیک اینڈ بیلنس کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا،شفافیت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، میری حکومت میں کرپشن کی قطعا کوئی گنجائش نہیں ، منتخب بلدیاتی نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں، وزیر اعلی کا صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی ، لاہور کے میئروڈپٹی میئرز کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 6 جنوری 2017 22:23

پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کا نظام فعال ہو چکا ہے ،پنجاب حکومت بلدیاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کا نظام فعال ہوچکا ہے اورپنجاب حکومت بلدیاتی حکومتوں کو ہر سطح پر بھر پورتعاون فراہم کرے گی۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنایا ہے اور مالیاتی خود مختاری بھی دی گئی ہے ۔عوام کے نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی حکومتوں کو ہر ممکن وسائل دیں گے۔

انتظامی و مالیاتی اختیار کیساتھ بلدیاتی حکومتوں کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں -اختیارات اورذمہ داری کیساتھ جوابدہی بھی ہوگی۔عوام کی خدمت کرنے والوں کوسرآنکھوں پر بٹھائیں گے اورجو عوام کی خدمت نہیں کرے گا اس کی بازپرس ہوگی۔بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق دیں گے اوران کو پوری اہمیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ جس نئے سفر کا آغاز ہوا ہے وہ کامیابی و کامرانی کیساتھ ہمکنار ہوگا۔

ماضی میں بلدیاتی حکومتیں بنتی رہی ہیں، بدقسمتی سے ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام پر کرپشن کا بازار گرم رہا ہے کیونکہ اس وقت بلدیاتی حکومتوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا -خود احتسابی کا نظام کسی بھی سسٹم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کیونکہ چیک اینڈ بیلنس کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں صوبائی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورلاہور کے میئرز و ڈپٹی میئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-وزیر اعلی نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات 2013ء کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا ہے اورمجھے امید واثق ہے کہ آپ عوامی منصب کے تقاضوں پر پورا اتریں گی-ہم ملکر عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی-عوام نے ووٹ دیکر آپ کو منتخب کیا ہے اور اب آپ کے منصب کا تقاضا ہے کہ عوامی خدمت کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں - انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے محنت،دیانت اورامانت کو شعار بنائیںگے اورآپ عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردیں گے اور اس ضمن میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی-نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے آپ نے موثر انداز میں کام کرنا ہے اس لئے عوام کی خدمت کیلئے ویژن کیساتھ منصوبہ بندی کر کے ایک ٹیم کے طورپر سرگرم عمل ہوجائیں- انہوںنے کہا کہ شفافیت مسلم لیگ (ن) حکومت کا طرئہ امتیاز ہے -میری حکومت میں کرپشن کی قطعا کوئی گنجائش نہیں اور آپ نے امانت ،محنت اوردیانت کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے -انہوںنے کہا کہ انتظامیہ بلدیاتی حکومتوں کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی اور اس ضمن میں نے ہدایات جاری کردی ہیں-انہوںنے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو موثر اور فعال بنا کر ہی نچلی سطح پر مسائل حل ہوں گی-آپ نے عوام کی تواقعات پر پورا اترنا ہے اوراس مقصد کیلئے آپ نے اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھانے ہیں -انہوں نے کہا کہ صفائی ،سٹریٹ لایٹس،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اوردیگر مسائل کے حل کیلئے محنت سے کام کریں -تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے بھی آپ کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہی-منتخب بلدیاتی نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں ۔

بلدیاتی نمائندوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ویژن کے مطابق ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اورعوام کی خدمت کو ہم اپنا شعار بنائیں گی-صوبائی وزراء ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،لاہور کے میئراور ڈپٹی میئرز نے اجلاس میں شرکت کی-