صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے- ایسے منصوبے شروع کئے جن کا محور غریب تر افراد ہیں۔وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 جنوری 2017 15:41

صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے- ایسے منصوبے شروع کئے ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جنوری۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراسی لیے ہم نے ایسے منصوبے شروع کئے جن کا محور غریب تر افراد ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی بحرین کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے یہ یونیورسٹی 2 برادر ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے اور ہمیں بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی صحت کے شعبے کے لئے تقویت کا باعث ہوگی جس میں معیاری تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان کاکہنا تھاکہ ہم نے نرسنگ کے شعبے کے لئے اہم ریفارمز متعارف کرادی ہیں پروگرام کے تحت نادارطبقوں کوصحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔