طیبہ تشدد ازخودنوٹس کیس، ڈی آئی جی اسلام آباد کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم، تین دن میں رپورٹ طلب

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت بدھ تک ملتوی کردی ،بچی اور حقیقی والدین کو پیش کرنے کا حکم ، چاہتے ہیں بچی کا جلد طبی معائنہ کرایا جائے تاکہ ثبوت ضائع نہ ہوں، بچی کے والدین ہونے کے دعویداروں کے ٹیسٹ کروائے جائیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس

جمعہ 6 جنوری 2017 11:29

طیبہ تشدد ازخودنوٹس کیس، ڈی آئی جی اسلام آباد کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد ازخودنوٹس کیس میں ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بچی کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

عدالت نے ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ سچ کو سامنے لایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسلام آباد کو پولیس کو اعلیٰ تحقیقات کمیٹی بنانے کا حکم دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے بچی اور حقیقی والدین کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چاہتے ہیں بچی کا جلد طبی معائنہ کرایا جائے تاکہ ثبوت ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچی کے والدین ہونے کے دعویداروں کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ۔ عدالت نے کم سن ملازمہ پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔