Live Updates

سنیئربھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 جنوری 2017 10:21

سنیئربھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جنوری۔2017ء) سنیئربھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اوم پوری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔اوم پوری کے قریبی دوست اشوک پنڈٹ نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایااوم جی کو جمعہ کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا۔انھوں نے اس خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔

اوم پوری گذشتہ شام فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر آئے اور صبح انھوں نے ڈور بیل پر دروازہ نہیں کھولا، جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے دیگر لوگوں کو مطلع کیا۔ اوم پوری نے بولی وڈ کی متعدد فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔اوم پوری کی آخری پاکستانی فلم ”ایکٹر اِن لا“ تھی، وہ پاک بھارت دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر اوم پوری کو شدید تنقید کا سامنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے برطانوی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی متعدد پاکستانی کردار ادا کیے، جن میں ”ایسٹ از ایسٹ اینڈ ویسٹ از ویسٹ“ میں جارج خان اور ”چارلی ولسنز وار“ میں صدر ضیاءالحق کا کردار شامل ہے۔ اوم پوری کو ہندوستان کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔اوم پوری کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی اور بولی وڈ کی مختلف شخصیات نے ٹوئٹر پر ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :