چین اور لندن کے درمیان گارگوریل سروس کا آغاز

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 جنوری 2017 23:44

چین اور لندن کے درمیان گارگوریل سروس کا آغاز

اب چین سے چلنے والی ریلیں براہ راست لندن جائیں گی۔اس سلسلے میں چلنے والی پہلی ریل 12ہزار میل کافاصلہ طے کر کے بارکنگ، ایسٹ لندن پہنچ چکی ہے۔
اس نئی کارگو ریل سروس کا مقصد یورپی یونین کےممالک کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنا ہے۔چائنا ریلو ے اس سے پہلے چین سے میڈرڈ، سپین اور ہمبرگ، جرمنی تک بھی ریل سروس شروع کر چکا ہے۔

(جاری ہے)


چین سے لندن جانے والی پہلی ریل کپڑے، بیگ اور گھریلو استعمال کے سامان کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچی۔

چین سے لندن سے پہنچنے میں ریل کو 12 ہزار میل کا فاصلہ 15 دنوں میں طے کرنا پڑا۔ یہ سفر ہوائی سفر سے سستا اوربحری سفر سےتیز ہے۔
چین سے لندن جانے کے دوران ریل کو قازقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزرنا پڑا۔مختلف ممالک میں ریلوے گیج مختلف ہونے کی وجہ سے چین سے ریل کے تبدیل ہوئے بغیر لندن پہنچنا کافی مشکل ہے۔ اس لیے دوران سفر ریل پر سےکنٹینر اتارے اوردوبارہ لوڈ ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :