ملاوٹی چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری سیل

جمعرات 5 جنوری 2017 23:30

ملاوٹی چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری سیل

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد میں ملاوٹی چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی اور 2500 کلوگرام پتی قبٖضہ میں لے کر نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بجھوا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چائے کی پتی تیار کرنے والی فیکٹری کو چیک کیا تو وہاں بڑی مقدار میں ناقص اور ملاوٹی چائے کی پتی پائی گئی جس پر فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔