پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکول گویا کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی،دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

جمعرات 5 جنوری 2017 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکول گویا نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مختلف شعبوں اور ارکان پارلیمنٹ،سول سوسائٹی کی تنظیموں، صحافیوں، طلباء اور کھیلوں وغیرہ کے وفود کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ،ْ رومانیہ کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے، سفیر نے کہا رومانیہ مختلف شعبوں میں خاص طور پر کھیلوں، کلچرل اور زراعت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے میں چاہتا ہے اور اتھلیٹکس میں کھیلوں کے میدان میں دونوں ممالک کے وفد تبادلہ خیال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کھلاڑیوں کی تربیت پر کوچز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات کے دوران وسیع گنجائش اور اپ گریڈیشن اور خاص طور پر کھیلوں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو توسیع کے لئے موقع ملے گا اور دونوں ممالک کو تجزبے اور بہترین طریقوں کی شراکت سے فائدہ ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان رومانیہ کے تعلقات کو قابل قدر کی نظر سے دیکھتا ہے ، سفیر کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تعلقات سے تعاون میں مدد ملے گا، اس موقع پروزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکرٹری حسین احمد مدنی کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :