بلاول بھٹو کی سیکورٹی پر تعینات پولیس موبائل کو حادثہ، 4 پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 5 جنوری 2017 23:26

لاڑکانہ۔5جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی پر تعینات پولیس موبائل فوٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار زخمی، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش بھٹو میں آمد کے موقع پر ان کی سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس موبائل نوڈیرو بائی پاس کے قریب چنگچی کو بچاتے ہوئے فوٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خانپور کے ڈی ایس پی نظیر لاشاری، پولیس اہلکار ندیم سمیجو، محمد شریف، محمد نواز لہر اور ہمت علی زخمی ہوگئے جنہیں دیگر پولیس اہلکاروں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔