بلاول بھٹو کی ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 5 جنوری 2017 23:25

لاڑکانہ۔5جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم این اے فریال تالپر، پی پی پی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوںکی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں کے لئے سیل کیا گیا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89 ویں سالگرہ کے مناسبت سے لگائی گئی فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے ورثا سے ملاقات کی۔