نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ :جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی ملک محمد عیسی خان شہید

واقعہ کے بعد میزئی اڈہ میں مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ،صورتحال کشیدہ ہوگئی

جمعرات 5 جنوری 2017 23:21

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ :جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی ..

میزئی اڈہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) میزئی اڈہ کے قبائلی معتبر اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماانجمن تاجران کے صدر حاجی ملک محمدعیسی خان کاکڑکو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سرانان میں فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے ،واقعہ کے بعد میزئی اڈہ میں مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ،جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ،تفصیلات کیمطابق آج سہ پہر کو دو بجے کے قریب ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ کے قبائلی وسیاسی شخصیت جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اور انجمن تاجران میزئی اڈہ کے صدر ملک حاجی محمدعیسی کاکڑ کو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے کوئٹہ جاتے ہوئے اپنی گاڑی نمبرN-1315میں سرانان بازار کے قریب گولی مارکرشہیدکردیا اور فرار ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی اور درجنوں مشتعل افراد نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو میزئی اڈہ کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند اوربازارمیں شٹرڈاؤن پڑتال کردیا جس سے ٹریفک معطل ہوکررہ گئی مقتول گذشتہ الیکشن میںصوبائی اسمبلی کی نشست پی بی حلقہ 13پرمیدواربھی رہے تھے مقتول کے سوگواران میںبیوہ اورچھ بچے شامل ہیںمرحوم کی نمازہ جنازہ آج میزئی اڈہ کلی ملک حیدرمسے زئی کے قبرستان میں اداکی جائیں گیقبائلی رہنماء ملک حاجی محمدعیسی کاکڑ ، کی ہلاکت کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال سخت کشیدہ ہوگئی ہے اور کشیدگی پائی جاتی ہے ،صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ قیصرخان ناصر اور ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند اسسٹنٹ کمشنرقلعہ عبداللہ اعجازاحمدجعفرنے لیویزاور پولیس کو علاقے میں تعینات کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے شام گئے تقریبا7;30بجے پرروڈٹریفک کیلئے کھلول دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :