نیب سندھ کی کاروایوں سے سندھ حکومت کے مختلف کرپشن زدہ محکموں کے کام کاج کے انداز میں مثبت تبدیلی آئی ہے، ڈی جی نیب سندھ

سال 2014کے دوران 17ریفرینس قومی احتساب عدالت میں درج تھے ۔ تاہم سال 2015میں 103ریفرینسز درج کیے گئے، سراج النعیم

جمعرات 5 جنوری 2017 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) ڈی جی نیب سندھ کرنل (ر) سراج النعیم نے کہا ہے کہ نیب سندھ کی کاروایوں سے سندھ حکومت کے مختلف کرپشن زدہ محکموں کے کام کاج کے انداز میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ سال 2014کے دوران 17ریفرینس قومی احتساب عدالت میں درج تھے ۔ تاہم سال 2015میں 103ریفرینسز درج کیے گئے اور 172ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

اس طرح نیب ہیڈکوارٹر کی طرف سے نگرانی اور تشخیص کے معیار پر نیب کراچی کا گریڈنگ سسٹم میں 88 فیصدحاصل کر لیا ہے۔ جمعرات کو کراچی میں نیب کے ریجنل آفیس میں سال 2015کی بہترین کارکردگی ایوارڈ تقریب منقعد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ی جی نیب سندھ کرنل (ر) سراج النعیم نے کہا کہ جب وہ کراچی میں تعنیات تھے اس سے قبل سال 2014کے دوران 17ریفرینس قومی احتساب عدالت میں درج تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم سال 2015میں 103ریفرینسز درج کیے گئے اور 172ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ اس طرح نیب ہیڈکوارٹر کی طرف سے نگرانی اور تشخیص کے معیار پر نیب کراچی کا گریڈنگ سسٹم میں 88 فیصدحاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ تفتیشی افسران ، قانونی ٹیم، ماہرین اور دیگر عملے سخت محنت بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہوںنے ٹارگیٹ پورا کیا ۔ جس پر وہ اپنی ٹیم کا شکرگزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے اس کو سلامیت اور تحقیقات کے میدان میں مہارت کا بھی ایواڑد دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سندھ کی کاروایوں سے سندھ حکومت کے مختلف کرپشن زدہ محکموں کے کام کاج کے انداز میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ بہترین کارکردگی پر ڈی جی نیب سندھ نیب کے افسران اور عملے کو اضافی تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا۔اور تحقیقات میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیے۔

متعلقہ عنوان :