وزیراعظم کا قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کیلئے پچاس کروڑ روپے کے خصوصی انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

فنڈ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے تحت چلنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، ان کی سرگرمیوں کو منظم کرنے نیز ادبیوں، شاعروں اور اہل دانش کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجائے گا، فنکاروں کی مدد بھی کی جائے، ضرورت پڑے تو حکومت مزید پچاس کروڑ دینے پر تیار ہے۔ وزیراعظم

جمعرات 5 جنوری 2017 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے لئے پچاس کروڑ روپے کے خصوصی انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فنڈ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے تحت چلنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان کی سرگرمیوں کو منظم کرنے نیز ادبیوں، شاعروں اور اہل دانش کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجائے گا۔

وزیراعظم نے اس فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سے عرفان صدیقی صاحب نے علمی وادبی سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی قلت کا ذکر کیاتھا جس کے پیش نظر اس فنڈ کا اجرائ کیا جارہا ہے۔ادیبوں، شاعروں اور اہل دانش کے ساتھ ساتھ مختلف فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی مدد بھی کی جائے اور اس مقصد کے لئے ضرورت پڑے تو حکومت مزید پچاس کروڑ دینے پر تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :