پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان پیپلزپارٹی کا منصوبہ ہے جس سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں جو لوگ اس عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں وہ سن لیں بھٹو کے کارکن زندہ ہیں ،آنے والے عام انتخابات میں قومیت کے نام پر مینڈیٹ لینے والے کرپٹ عناصر کا بلوچستان سے صفایا کردینگے

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کا تقریب سے خطاب

جمعرات 5 جنوری 2017 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان پیپلزپارٹی کا منصوبہ ہے جس سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں جو لوگ اس عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں وہ سن لیں بھٹو کے کارکن زندہ ہیں ،آنے والے عام انتخابات میں قومیت کے نام پر مینڈیٹ لینے والے کرپٹ عناصر کا بلوچستان سے صفایا کردینگے ،دھاندلی سے انتخابات جیتنے والوں کے خلاف دما دم مست قلندر کااعلان اس لئے نہیں کیا گیا کہ پی پی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی تھی ،پارٹی کے شہید قائدین اورہزاروں کارکنوں کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں یوم پیدائش کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند خان جوگیزئی ،حاجی اشرف کاکڑ،جاوید احمد شاہ ،ولی محمدقلندرانی ،جیلانی شاد ،حفیظ جان مینگل ،پروین مینگل ،ثناء جتک ،قاسم خان اچکزئی ،حاجی عزیز لانگو ،منظور خان کاکڑ، رحمت کدیزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو ،شاہ نواز بھٹو ،مرتضیٰ بھٹو سمیت پارٹی کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ ملک و قوم اور سی پیک کے خلاف سازشیں کرنیوالے عناصر اور بیرونی ایجنٹ سن لے بھٹوازم کے پیروکار اور ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے زندہ ہے وہ ملک وقوم اور سی پیک پر کوئی انچ نہیں آنے دینگے ،انہوں نے کہاکہ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جس نے وقت کے ظالموں کے سامنے جھکنے کی بجائے موت کو گلے لگایابلکہ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں بھی کامیابی حاصل کی جو پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے باعث فخر ہے ،انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف ملک کو مشترکہ اور اسلامی آئین دیا بلکہ وہ سیاست کو ڈرائنگ روم اوربنگلو ں سے نکال کر جیالوں کے گھروں تک لے آیا ،انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ عوام نے ووٹ دیکر قومیت کا نعرہ لگانے والوں کو کامیاب کیا مگر سب جانتے ہیں کہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار تک پہنچنے والوں نے ان کے ساتھ کیا کیا اس وقت کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے ،یہاں عوام کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہے نہ ہی امن وامان کی صورتحال حوصلہ افزاء ہے بلکہ کرپٹ عناصر کے دور میں پولیس ،وکیل ،سیکورٹی اہلکار اور عام عوام سمیت سب کا قتل عام کیاگیا اور صاحب اقتدار خاموش رہے انہیں صرف خزانہ کو صاف کرنے اوربجٹ کھانے سے دلچسپی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سی پیک کامنصوبہ دیاہے اورہم ہی اس کا بھرپور دفاع کرینگے جو لوگ بھٹکے ہوئے ہیں یا پھر لندن کی پرتعش محلات میں بیٹھ کر سی پیک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے اور سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی خدمت کریں ،یہ ایک منصوبے کا نام نہیں بلکہ معاشی انقلاب کانام ہے ،ہم توڑنے والے نہیں بلکہ جوڑنے والے ہیں ،ہماری پوری قیادت اور ہزاروں کارکن اس ملک وقوم اورجمہوریت کی خاطر قربان ہوئے،انہوں نے کہاکہ پارٹی ورکرز ،شہیدوں ،مومنوں اور غازیوں کے وارث ہے اس لئے وہ مشکلات سے گھبرانے کی بجائے آگے بڑھے ،انہوں نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک اور صوبے میں کلین سوئپ کریگی ،ٹھپے لگا کر کامیاب ہونیوالوں کو اس لئے قبول کیا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرناچاہتے تھے اگر دما دم مست قلندر کااعلان کرتے تو پہاڑ بھی ہمارے سامنے نہ ٹکتا ،انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں قوم پرستوں کی ضمانتیں تک ضبط ہوجائینگی بلکہ مرکزی سطح پر نواز کی جماعت کا صفایاکرینگے پھر نواز ملک سے ہی گو ہوگا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں ،محکموں اورمظلوموں کی آواز جماعت ہے جس کے قائدین نے عالم اسلام کو یکجا کرنے کی کوشش کی تو عالمی استعمار اور ملک کے اندر موجود سازشی عناصر نے ہمارے قائد کو ہم سے جدا کیا ان کاکہناتھاکہ ہم اس لئے بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگاتے ہیں کہ ان کی سوچ ،فلسفہ اور نظریہ آج بھی زندہ ہے حالانکہ پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے کارکنوں کو تختہ دار پر لٹکانے کوڑے لگانے اور تمام تر مظالم کا سامنا کرناپڑا ،انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک وقوم کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا خاتمہ بھٹوازم پر عملدرآمد میں ہی ہے ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ سی پیک کو کامیاب نہیں کراسکتے بلکہ اس منصوبے کو پاکستان پیپلزپارٹی ہی عملی کرکے دکھائیگی ،انہوں نے کہاکہ بہت جلد ڈویژن ،ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر رکن سازی کا سلسلہ شروع کیاجائیگا پھر کابینہ بنائے جائینگے جس کے بعد تمام اضلاع میں ورکرزکنونشن ہونگے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام کو صحت ،تعلیم ،روزگار اور دیگر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جاگیردارنہ نظام کا خاتمہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرناہوگی ،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری میں شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی جھلک ہے اس لئے عوام ان کے ہاتھ مضبوط کریں ،تقریب کے آخر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے ذوالفقار علی بھٹو کی 89واں سالگرہ کا کیک کاٹا۔